29 اکتوبر 2020 - 20:07
علامہ قاضی نیاز نقوی کا قم میں انتقال پرملال

اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن علامہ سید قاضی نیاز نقوی کا آج قم میں انتقال ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان اہل البیت(ع) اسمبلی کے سابق سربراہ، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ "سید قاضی نیاز نقوی" کا آج قم میں انتقال ہو گیا۔

مرحوم سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے، مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ نیز سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آواز تھے۔

علامہ سید قاضی نیاز حسین کورونا کے باعث کچھ عرصے سے علیل اور تہران میں زیر علاج تھے۔

انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد مرحوم علامہ قاضی نیاز نقوی ایران کے صوبہ قم اور صوبہ لرستان میں کئی سال تک منصب قضاوت پر فائز رہے، مرحوم نے انقلاب اسلامی کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت(ع) کی ترویج میں اپنی زندگی بسر کر کے آخر کار دعوت حق پر لبیک کہہ دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲